سندھ اسمبلی کا مختصر اجلاس ، چند منٹوں کی کاروائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا اجلاس میں وزیر برائے پارلیمارنی امور ضیا الحسن لنجار نے مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹس پیش کیں جنھیں منظوری کے لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیج دیا گیا
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔۔ وقفہ سولات میں صوبائی وزیر اوقاف ریاض شاہ شیرازی نے ایوان کو اگاہ کیا کہ بیشتر درگاہوں کی حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی لگائے ہیں درگاہوں پر بچوں کو اغوا کے واقعات کی روک تھام کی زمہ داری پولیس کی ہے کراچی میں 27 مزارات اور درگاہ محکمہ اوقاف کے زیر نگرانی ہیں ۔۔ توجہ دلاؤ نوٹس پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے بتایا کہ پانچ توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروائے گئے تھے لیکن بغیر بتائے چار کو ایجنڈے سے ہٹا دیا گیا اس بات کا نوٹس لیا جائے ۔۔ وزیر برائے پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے ایوان میں مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹس پیش کیں جیسے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی نے منظوری کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیجتے ہوئے سندھ اسمبلی اجلاس پیر کے دوپہر تین بجے تک ملتوی کر دیا