
ایم کیوایم نے کے الیکٹرک کی جانب سے مبینہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کہتے ہیں کمپنی فیل ہوچکی۔ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کا فورنسک آڈٹ کرائے۔
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سندھ عامر صدیقی نے کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
بعد میں میڈیا سے گفتگو میں عامر صدیقی نے کہا کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔ کمپنی فیل ہوچکی۔ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کا فورنسک آڈٹ کرائے۔
ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی حسان صابر نے کہا نگراں حکومت نے کے الیکٹرک معاہدے کو توسیع دی۔ ہم نے سب سے پہلے کے الیکٹرک اور آئی پی پیز کے خلاف آواز اٹھائی۔
درخواست میں وفاق، چیئرمین نیپرا، وفاق اور سندھ کے سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری توانائی سندھ ،سی ای او کے الیکٹرک و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت سےا ستدعا کی گئی ہے کہ کے الیکٹرک کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکا،، اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا پابند بنایا جائے۔