مئی 29, 2025


نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیلیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ سے ایک بار پھر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے بتایا سندھ ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتی ہے۔ ملزمان فوری سماعت کی درخواست دائر کردیتے ہیں۔ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا ہے اور ریکارڈ ٹرائل کورٹ واپس چلا جاتا ہے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے دریافت کیا ، کیا اپیل سماعت کے لیے منظور ہوچکی ہے ۔وکیل نے بتایا اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق نوٹس جاری اور ریکارڈ طلب کیا تھا۔عدالت نے ٹرائل کورٹ سے ایک بار پھر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی نے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے اے ٹی سی نے راو انوار سمیت دیگر ملزمان کو بری کرکے شواہد کو نظر انداز کیا ۔ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اے ٹی سی نے تیئس جنوری دوہزار تیئس کو نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد پر راؤ انوار سمیت اٹھارہ ملزمان کو بری کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے