مئی 9, 2025


کراچی میں جرائم کے واقعات نہ رک سکے۔ایک ہفتے کےد وران قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور محنت کش نوجوانوں سمیت متعدد افراد قتل کر دئیے گئے۔ شہر میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھ سو سے زائد ملزموں کی گرفتاری کا دعویٰ کردیا۔،


کراچی میں قتل و غارتگری ، لوٹ مار ا دیگر جرائم کا سلسلہ گزشتہ ہفتے بھی جاری رہا۔


بہادر آباد دھوراجی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عدنان عباسی کا قتل ہوا،بلدیہ ٹاؤن میں بھی علی الصبح سابق بلدیاتی عہدیدار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔


گلشن حدید کے بدھ بازار میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا،، نوجوان زاہد میرانی کے قتل اور ضلع ملیر میں حالات کی کشیدگی کا سبب بنا۔ قتل کے خلاف متواتر نیشنل ہائی وے پر احتجاج اور دھرنوں کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔


ملیر میمن سوسائٹی کے قریب سول اسپتال کراچی کے آئی ٹی انچارج قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے۔


گلستان جوہر میں چند ہزار کا موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکؤوں نے زاہد حسین نامی آن لائن بائیک سروس کے رائیڈر کی جان لے لی۔بفرزون میں بھی سیکیورٹی کمپنی کے سپروائزر کو گولی مار کر اسلحہ چھینا گیا۔


گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ میں بھی فائرنگ کے پراسرار واقعے میں لڑکی کی جان گئی اور کمسن بھانجی زخمی ہوئی ۔


فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ اور دودھ کی دکان سمیت کئی مقامات پر ڈاکؤوں کی لوٹ مار کی فوٹیجز بھی سامنے آئیں ۔


دوسری جانب پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 12 مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 14زخمیوں سمیت 23 کو رنگے ہاتھوں کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا۔۔۔پولیس حکام کے مطابق مجموعی کارروائیوں میں 631 ملزموں کو گرفتار کرکے 30 لاکھ روپے مالیت کی منشیات، چھوٹے بڑے غیر قانونی ہتھیار، چوری ا ور چھینی گئی 44 موٹرسائیکل اور 2گاڑیاں برآمد کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے