کراچی میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے درمیان تاریخی گلوب مونومنٹ آگیا ۔
نیو ایم اے جناح روڈپر سابقہ اسلامیہ کالج کے سامنے انیس سو چونسٹھ میں نصب کئے جانے والےگلوب کواب اسٹیڈیم کے قریب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بھاری بھرکم گلوب کو کیسے منتقل کیا جائے گا۔
کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر یہ گلوب سنہ 1964 میں سابقہ اسلامیہ کالج کی عمارت کے سامنے نصب کیاگیاتھا ۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہر کاانفرااسٹرکچر تبدیل ہورہا ہے۔ نیو ایم اے جناح رود پر بننے والے ریڈلائن بی آر ٹی منصوبے کے لئے گلوب کو ہٹانا ضروری قرار دیا گیا،،تو جناح ٹاون انتظامیہ نے اسے محفوظ بنانےکی ذمہ داری اٹھالی۔
چیئرمین جناح ٹاون کہتے ہیں تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ جلد گلوب مونومنٹ کو ٹائمز میڈیکو چورنگی منتقل کیا جائے گا۔
رضوان عبدالسمیع ،چیئرمین جناح ٹاون کہتے ہیں دیکھیں یہ گلوب جو ہے یہ کراچی کا مونیومنٹل گروپ گروپ ہے یہ اور اس میں ہم نے یہ اس کی تحقیقات کی تو 1964 میں یہ تعمیر ہوا تھا دسمبر کے مہینے میں اس کو منتقل کریں گے
ہم نے اس کی ٹیسٹنگ بھی کرا لی ہے اس کی سٹرینتھ ٹیسٹنگ پی ایس ائی کہلاتی ہے وہ بھی کرا لی ہے اس کے ویٹ اور اس کی ہائٹ بھی میجرمینٹ کر لی گٙئی ہے
اس تاریخی گلوب کاڈایا سائز 48 فٹ اور لمبائی ساڑھےاٹھارہ فٹ ہے۔ گلوب کے مٹیریل کو چیک کرنے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔
رضوان عبدالسمیع ،چئیرمین جناح ٹاون کہتے ہیں کہ ساڑھے 18 فٹ اس کی ہائٹ ہے گلوب کی اور اس کا ویٹ تقریبا 65 ٹن اس کا ویٹ ہے اور اس کو بیلٹس کے ذریعے فلیٹ وہ جو ٹرالر ہوتے ہیں اس کے اوپر ہی موو کیا جائے گا
اس کی موونگ کی اور موبیلٹی کی جو اس کی سپیس ہے وہ بھی ہم نے میژر کر لی ہے کہ کہاں سے یہ موو ہوگا اور کون کون سے راستوں میں فلائی اوورز یا انڈر پاسز آرہے ہیں اس کی فیزیبلٹی بنا لی ہے اور انشاءاللہ اس کو دسمبر کے مہینے میں انشاءاللہ کامیابی کے ساتھ موو کریں گے
نیوایم اے جناح روڈ پر نصب گلوب کی تاریخی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی منتقلی میں کسی قسم کا رسک نہیں لیا جارہا۔ نیو ایم اے جناح روڈ پر عرصہ دراز تک جلوہ گر رہنے والا گلوب اب اسٹیڈیم روڈسے متصل گرین بیلٹ میں اپنے نظارے بکھیرے گا ۔۔