جنوری 20, 2025


کراچی کے تاجروں کا کراچی والوں کے لئے تحفہ۔ کراچی ائر کے نام سےمنسوب نئی ائیرلائن بنانےکی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ مسافروں کوسستےٹکٹ کی دستیابی کےساتھ نئے روٹس پرفضائی آپریشن شروع کرنے کی نوید سنادی۔
کراچی کے نام سے ائر لائن جلد اڑان بھرنے کو تیار۔

شہرکےبڑےتاجروں نے ائر کراچی کے نام سے نئی ائیرلائن لانچ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ اسٹیک ہولڈرزنےفضائی سفرمیں بہتری اورنئےروٹس پرمسافروں کوسفری سہولیات دینےکا اعلان کردیا۔۔

حنیف گوہر، پیٹرن ان چیف ائیرکراچی کہتے ہیں کہ ہماری ایر لائن کا نام جو ہے ایئر کراچی رکھا ہم نے ایزا کراچی آئیٹز،،ایسی سی پی میں ابھی کمپنی لیمیٹڈ ہوگئی ہے ہماری اکاؤنٹ اوپننگ ہوگئی ہے،ایئر کراچی پرائیویٹ لیمٹڈ کے نام سے،سول ایوی ایشن یا دیگر تمام اداروں میں وہاں پرہماری درخواستیں جمع ہوگئی ہیں،وقت کے ساتھ ساتھ ہم چارٹرڈ فلائٹیں بھی کریں گےانشاءاللہ ہم کارگوفلائٹس بھی ہم کررہے ہوں گے ہماری کوشش بھی ہوگی کہ ہم ان لوگوں تک پہنچا سکیں تاکہ ہم انہیں کو سستا ٹکٹ جو ہےتو پرووائڈ کرسکیں

ابتدائی طورپر5 ارب روپےکی سرمایہ کاری سے آغازہورہا ہے۔ائیرکراچی کیلئےپہلےمرحلےمیں تین جبکہ دوسرےمرحلےمیں مزید جدید طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ای اوسمیت اہم پوزیشنزپربھرتیاں کرلی گئی۔۔

حنیف گوہر، پیٹرن ان چیف ایئرکراچی کہتے ہیں کہ ہم اے32 طیاروں پر جا رہے ہیں جو اس کی لیٹسٹ ٹیکنالوجی ہے جس کی کے ہوگا،جومیجر پوزیشنزہیں جیسے میں نے اپ کو سی ای او کا کہا تھا کہ وہ ایئر وائس مارشل عمران ماجد صاحب ہیں ہائرنگ آپریشن کی بھی ہو چکی ہے ہائرنگ ٹیک ایچ آرکی بھی ہوچکی ہے

چیئر مین عارف حبیب گروپ بھی اس ائیرلائن کےقیام کےلئےپرامیدہیں۔ کہتےہیں کراچی کی اونرشپ میں پہلی بارتمام کاروباری افرادایک پیج پرہیں جومستقبل کیلئےبھی بہترہوگا۔۔
S
عارف حبیب،چیئرمین عارف حبیب گروپ آف کمپنیز کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم تمام بزنس مین کا بھی فرض ہے کہ اس کے اس انیشیٹو کو جو ہے وہ سپورٹ کریں،ایک ٹریول فیسلٹی جو ہے وہ نیشنلی اور انٹرنیشنلی جو ہے وہ چیزوں کو بہترکرنےکی جو ہے وہ ضرورت ہے یہ ایک جو ہے وہ میسج ہے ان سب کے لیے کہ اگرپاکستانی سب متحد ہو جائیں تو ہم سب بڑے کام کر سکتے ہیں

دستاویزات کامرحلہ مکمل ہونےپرائیرلائن کا مرکزی دفترشارع فیصل پرقائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ائیرلائن کا لوگو کیسا ہوگا ،اس پرکام کا آغازکردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے