مئی 3, 2025


کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی کو جواز بنا کر متعدد علاقوں کی بجلی منقطع کردی ،

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی تک ان علاقوں کی بجلی بحال نہیں کی جا سکتی
کراچی الیکٹرک نے جمشید روذ، نفیس آباد، گرو مندر اور پٹیل پاڑہ اور گارڈن ویسٹ کے علاقوں میں صبح 8 بجے سے بجلی کی فراہمی بند کی ہوئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ ان علاقوں کے صارفین پر واجبات کی رقم 95 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ گارڈن کے صارفیں پر واجب الادا رقم دس کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔۔ لسبیلہ اور پٹیل پاڑہ کے صارفین پر واجب الادا رقم 30 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ۔۔ بلال کالونی، گلزار کالونی اور شریف آباد میں شام 5 بجے سے تاحال 20 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی کو جواز بنا کر بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی تک بجلی کی بحالی ممکن نہیں ۔۔ دوسری جانب متاثرہ علاقوں کے شہریوں کا موقف ہے کہ کے الیکٹرک نادہندگان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان صارفین کو بھی سزا دے رہی ہے جو باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں ۔۔ دوسری جانب ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شہر میں بجلی کی طلب 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے ،جبکہ رسد 2700 میگاواٹ ہے ۔۔ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، کورنگی ، اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ اور لیاری کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔۔ ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر کے 70 فیصد علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے 30 فیصد علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے