کراچی میں دوسرے روز بھی رات کو بادل برسے۔ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے مطلع ابر آلود تھا۔ رات کو سپر ہائی وے، گلشن معمار، منگھوپیر اور گڈاپ سمیت مختلف مضافاتی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بادل برسے۔ گڈاپ میں تیز بارش ہوئی۔ نارتھ کراچی میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا۔ بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا جسے شہریوں نے خوب انجوائے کیا۔
