جولائی 11, 2026

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر رد عمل

خالد مقبول صدیقی کو صوبے کی نہیں اس وقت بہتر علاج کی ضرورت ہے، سید ذوالفقار علی شاہ
سندھی زبان اس دھرتی کی تاریخی اور آئینی زبان ہے،
اردو سمیت پاکستان کی تمام زبانیں باعثِ احترام اور قومی اثاثہ ہیں
صوبہ سندھ نے ہر دور میں پاکستان کی معیشت، ثقافت اور قومی یکجہتی کو مضبوط کیا ہے،
سندھ کی تاریخ لسانی تعصب نہیں بلکہ بھائی چارے، برداشت اور باہمی احترام کی تاریخ ہے،
خالد مقبول اس حقیقت کو فراموش کرکے سیاسی مفادات کے لیے لسانیت پر زور دے رہے ہیں،
سندھ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا امین ہے، جہاں موئن جو دڑو جیسی عظیم تہذیب نے جنم لیا،
آج صوبے کو بدنصیب کہنے والوں کو اسی صوبے نے ہی رہائش روزگار اور شناخت دی،
اردو بولنے والے مہاجرین ایم کیو ایم کی کسی بھی لسانی سازشوں میں نہیں آئیں گے،
سندھ کے عوام سندھ کی تاریخی، تہذیبی اور آئینی شناخت پر سوال اٹھانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، سید ذوالفقار علی شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے