کراچی کے علاقے ملیر میں الفلاح پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے ملیر میں الفلاح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول اور تین راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے اسے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
