کراچی میں سعود آباد آر سی ڈی گراونڈ کے قریب سے اغواء دس سالہ بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس کےمطابق دس سالہ بچے کو اس کے گھر کے باہر سے کار میں اغواءکیا گیا تھا ۔پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع، مقامی انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چھاپے مارے۔مغوی بچے کو ماڈل کالونی کے قریب فیلکن کالونی سے بحفاظت بازیاب کرا کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے اغواء کار پولیس کے خوف سے بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
