جولائی 11, 2026


کراچی میں ناشتہ میں استعمال ہونے والےبیکری آئٹمزکی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ ڈبل روٹی، پاپے،انڈے اور رسک سمیت کھانےپینےکی متعدد اشیاء مہنگی ہوگئیں۔ رمضان کےبعد سےنیا نرخ نامہ جاری نہیں کیا گیا۔
کراچی میں آٹا میدہ چینی سمیت دیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافے کوجواز بناکربیکری آئٹمزکی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔۔ چھوٹی بریڈ کی قیمت پچاس سے 70 روپے کے درمیان ہوگئی۔۔ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ڈبل روٹی کی قیمت سو روپےسے تجاوزکرگئی۔۔ بیکری بریڈ اورپاپوں کی قیمتیں بھی 10 دس روپےتک بڑھ گئی۔۔
ادھرکمشنرکراچی کی جانب سے فروری 2026 کےبعد سےنیاسرکاری نرخ نامہ جاری نہیں کیاگیا۔مارکیٹوں میں آٹا اور میدہ کی قیمتیں بڑھنے پر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بیکریوں میں فروخت ہونیوالےمکس بسکٹ۔ کیک رس اوردیگراشیاء کی قیمتیں بھی 200 روپےتک وصول کی جارہی ہیں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے