کراچی میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت سائنس گروپ کےسالانہ امتحانات دوہزار چھبیس کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی پوزیشن محمد اذلان سید نے حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔
ترجمان میٹرک بورڈ کےمطابق دسویں جماعت سائنس گروپ کےسالانہ امتحانات دوہزار چھبیس میں ایک لاکھ، پچھتر ہزار، دوسو امیدوار شریک ہوئے۔ ایک لاکھ، اکتالیس ہزار، آٹھ سو اڑسٹھ امیدوار کامیاب اور انتیس ہزار، چھ سو پچپن ناکام قرار پائے۔ مجموعی کامیابی کا تناسب اسی فیصد سے زائد رہا۔ پینتیس ہزار، پانچ سو انتیس طلبہ نے اے ون گریڈ سے امتحان پاس کیا ۔ اکیاون ہزار بائیس طلبہ اے گریڈ میں پاس ۔چونتیس ہزار، نوسو دس امیدواروں نے بی گریڈ اور سترہ ہزار ایک سو ترپن طلبہ سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ تین ہزار ، ساٹھ طلبہ ڈی گریڈ حاصل کرسکے۔
فیلکن ہاوس گرامر اسکول، سیکٹر الیون اے نارتھ کراچی کے محمد اذلان سید ولد معراج احمد نےچورانوے اعشاریہ پانچ پانچ فیصد پرسنٹیج کے ساتھ ایک ہزار، چالیس نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایپکس اسکول ماڈل کالونی کی ریجا کامران ولد کامران احمد نے چورانوے فیصد پرسنٹیج کے ساتھ ایک ہزار چونتیس نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن لی۔ عثمان پبلک اسکول کیمپس ون سیکٹر الیون اے نارتھ کراچی کی عائشہ عدنان ولد محمد عدنان سلیم نے ترانوے اعشاریہ نو ایک پرسنٹیج کے ساتھ ایک ہزار تینتیس نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
