سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن نے ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی فلاح کے لئےدو ارب روپے سے اینڈومنٹ فنڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے بجٹ اجلاس میں ادارے کے دوہزار چھبیس، ستائیس کے بجٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔ سیسی کی گورننگ باڈی نے محتسب اعلیٰ کی رپورٹ کی روشنی میں سینتیس ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی معطلی اور شوکاز نوٹس کے اجراء کی توثیق کردی۔
وزیر محنت سعید غنی کا کہنا تھا ہم اس معاملہ کی صاف و شفاف تحقیقات کررہے ہیں۔ اس کا ذمہ دار کوئی بھی ہو ،،اسے کسی صورت رعایت نہیں ملے گی۔ اکتوبر دوہزار پچیس میں اس حوالے سے پہلی خبر انہیں ملی۔ اسی روز محکمہ کا اجلاس طلب کرکے ایک انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایات دی تھی۔ اس وقت تک صرف چند کیس سامنے آئے تھے ۔ ہم نے تمام بچوں کی اسکریننگ کا عمل شروع کیا ہے اور اب تک اٹہتر بچوں میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔
