جولائی 8, 2026


حکومت سندھ کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خصوصی سو بس روٹس شروع کرنے کا فیصلہ۔کراچی میں جلد ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اجلاس میں لاڑکانہ سے قمبر پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا ایکسکلیو سو بس روٹس منصوبے کے تحت مختلف روٹس نجی سرمایہ کار کمپنیوں اور افراد کو آپریشن کے لیے فراہم کیے جائیں گے ۔ ان روٹس پر جدید ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔خصوصی روٹس کو آکشن یا دیگر مسابقتی طریقہ کار کے ذریعے نجی سرمایہ کاروں کو دیا جائے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا ای وی ٹیکسیز پر مختلف اسٹیک ہولڈر سے مشاورت اور مذاکرات جاری ہیں۔ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ کراچی میں جلد ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔مزید ڈبل ڈیکر بسیں جلد کراچی پہنچنے والی ہیں۔ نئے روٹس کی منصوبہ بندی اور تمام انتظامی معاملات جلد مکمل کیے جائیں۔پنک اسکوٹی کا رنگ تبدیل کرنے یا ریپنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے