جولائی 8, 2026

راولپنڈی "دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو جھکا نہیں سکتی، بلوچستان میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی بڑی سازش کو خاک میں ملا دیا۔” ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دشمنوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 54 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فتنہ الخوارج اور بھارتی پراکسیز نے معصوم شہریوں اور چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، تاہم فورسز اور بہادر عوام نے جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ ان کارروائیوں اور مختلف حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 11 جوانوں اور 18 مقامی پولیس اہلکاروں سمیت 42 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ دہشت گردی کی ان لہروں کے پیچھے بھارت ملوث ہے جبکہ افغان سرزمیں پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور افغان رجیم ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا ہر حد تک پیچھا کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے