جولائی 5, 2026


کراچی میں لاوارث لاشوں کی تعداد تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے دوسو لاوارث لاشیں ملیں، جبکہ جولائی کے ابتدائی چار دنوں میں مزید تین لاشیں ملیں۔
کراچی میں غیرمعمولی تعداد میں لاوارث لاشیں ملنےلگیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جون تک شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر دوسو لاوارث افراد کی لاشیں ملیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں دو خواتین سمیت 33، فروری میں ایک خاتون سمیت 24، جبکہ مارچ میں تین خواتین سمیت 25 لاوارث لاشیں ملیں۔
اپریل میں 30، مئی میں 40 اور جون میں سات خواتین سمیت 48 لاوارث لاشیں شہر کے مختلف علاقوں سے ملیں۔ جولائی کے ابتدائی چار دنوں کے دوران مزید تین لاشیں ملنے کی تصدیق کی گئی ہے ۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق لاوارث لاشوں کی شناخت کے لیے پولیس اور متعلقہ اداروں سے تعاون کیا جاتا ہے، تاہم کئی لاشیں تاحال شناخت سے محروم رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے