کراچی شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر کارروائی
کراچی شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر کارروائی کے دوسرے روز تہتر گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔
کراچی شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا ایکشن جاری ہے۔ منی بسوں کے چھ اور منی ٹرک کے تین چالان کیے گئے۔ سب سے زیادہ موٹرسائیکل سواروں کے چالیس ای چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس نے بس ، ٹرک اور الیکٹرک بائیک کے ایک ، ایک ،رکشہ کے چار اور پک اپ کے انیس ای چالان کئے۔
