مئی 1, 2026


صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یر غمال بنے پاکستانیوں کے اہلخانہ اپنوں کی واپسی کے منتظر۔پیاروں کی بحفاظت واپسی کے منتظر خاندانوں نے وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

ایک دو نہیں پورے دس روز بیت گئے۔۔۔صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے غمزدہ اہل خانہ ان کی بحفاظت واپسی کی اپیل لئے کراچی پریس کلب پہنچے۔۔۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمارے پیارے سمندر کے بیچ پھنسے ہیں اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں مگر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہونا تشویشناک ہے۔۔


آئل ٹینکر 25 پر سوار پاکستانیوں کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ سرکاری سطح پر بارہا رابطہ کیا لیکن اب تک محض خاموشی ہے۔۔۔ کہا ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے پیارے کس حال میں ہیں؟” حکومت سے پورے معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔۔


غمزدہ لواحقین کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے ابھی تک کوئی ڈیمانڈ بھی نہیں کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پیاروں کو آزاد کرانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، آئل ٹینکر ‘آنر 25’ پر موجود پاکستانی عملے میں سیکنڈ آفیسر سید کاشف عمر نقوی، سیکنڈ انجینئر سید حسین یوسف، تھرڈ انجینئر محمود احمد انصاری، عثمان غنی، عقیل خان اور دیگر شامل ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے