مئی 1, 2026


کراچی کےعلاقےبن قاسم اور اورنگی ٹاون بنارس میں فائرنگ کے دوواقعات میں دوافرادجاں بحق اور دو افرادزخمی ہوئے،شیرشاہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنےسے ایک شخص زخمی ہوا۔


کراچی کےعلاقےبن قاسم علی محمدگوٹھ میں فائرنگ سے سلیم نامی شخص جاں بحق اوررشیدنامی شخص زخمی ہواپولیس کےمطابق واقعہ چوری کی واردات پروسیوں میں جھگڑےکی بناپرپیش آیا،مقتول کاکچھ روزقبل گھرمیں چوری کی واردات کی بناپرپڑوسی سےجھگڑاہواتھاجس کےبعد آج صلح کےلیےدونوں فریقین جمع ہوئےتھےاسی دوران دوبارہ جھگڑاہواتوملزم نےفائرنگ کردی،فائرنگ کےبعدفرارملزم کی تلاش جاری ہے،ادھراورنگی ٹاون بنارس کالونی میں بھی رشتےداروں میں جھگڑےکےدوران فائرنگ کاواقعہ پیش آیا پولیس کےمطابق فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوا،مقتول کی شناخت زین اللہ جبکہ زخمی کی شناخت داود کےنام سےہوئی فائرنگ کےبعدفائرنگ کرنےوالاملزم فرارہوگیا،ادھرشیرشاہ پراچہ چوک کےقریب نامعلوم سمت سے گولی لگنےسےعبدالعزیزنامی شہری زخمی ہوا..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے