کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا یومیہ دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔
کراچی میں شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے شہری پریشان ہیں۔ سرجانی ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن ، لیاری اور کورنگی میں اٹھارہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔لیاقت آباد ، نارتھ کراچی اور ناظم آباد میں آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔لانڈھی ، سولجر بازار ، ریلوے کالونی میں یومیہ آٹھ سے دس گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ شہری کہتے ہیں شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہم سے پانی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں بجلی کی طلب ساڑھے تین ہزار میگاواٹ جبکہ رسد تین ہزار میگاواٹ ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے شہر میں بجلی کی پیداوار اور رسد کے حوالے سے اعداد و شمار کی تصدیق کا تردید کرنےسے گریز کیا ہے۔
