اپریل 18, 2026


حکومت سندھ نے حیدرآباد میں پنک اسکوٹیز جلد تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کہتے ہیں سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد کی خواتین میں بھی پنک اسکوٹیز تقسیم کی جائیں گی،

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا خواتین کو نہ صرف مفت اسکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ ڈرائیونگ لائسنس، ہیلمٹ اور باقاعدہ تربیت بھی دی جا رہی ہے ۔ خواتین کو بااختیار اور خود اعتماد بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا سکھر و شکارپور کے بعد اب پیپلز بس سروس کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جا رہی ہے ۔ خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پو روٹس پر بھی جلد پیپلز بس سروس شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں کوہسار حیدر چوک اور حیدرآباد تا ٹنڈو الہیار روٹس پر جلد پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ منصوبوں کا مقصد عوام کو سستی، بہترین اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے ۔ سندھ حکومت ایسے منصوبے متعارف کرا رہی ہے جو براہ راست عام آدمی، خصوصاً خواتین، نوجوانوں اور محنت کش طبقے کو فائدہ پہنچائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے