وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی میں ٹریفک جام کی صورتحال کا نوٹس۔ ڈی آئی جی ٹریفک کو سڑکوں پر ٹریفک بحال کرانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی سندھ نے آئی آئی چندریگر روڈ اور ایم ٹی خان روڈ پر بدترین ٹریفک جام پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افطار کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ جناح برج اور شاہین کمپلیکس کے اطراف پھنسی ہوئی گاڑیوں کو فوری راستہ فراہم کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا ہے ٹریفک پولیس کے افسران چوراہوں پر موجود رہ کر صورت حال کی نگرانی کریں۔ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی غیر قانونی پارکنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کی تشہیر سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر یقینی بنائی جائے۔
