اکتوبر 14, 2025


کراچی کے علاقے عزیزآباد بلاک دو میں خواتین کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزم پرس چھین کر فرار ہو گیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

عزیزآباد بلاک دومیں پیش آنے والے واقعے میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے راہ گیر دو خواتین سے پرس چھین کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔۔۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خواتین کے قریب آ کر پرس چھینتا ہے اور فرار ہو جاتا ہے۔ ایک خاتون نے شور بھی مچایامگر ملزم بلا خوف و خطر فرار ہو گیا۔۔۔پولیس کے مطابق واردات گزشتہ روز پیش آئی اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اور دیگرادارے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے