جون 27, 2025


کراچی میں اتواراورپیرکی درمیانی شب جناح اسپتال کےقریب فائرنگ کےواقعے کےدومقدمات درج کرلیےگئے ۔۔۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ قاتل نے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی تھی۔۔۔

کراچی میں جناح اسپتال کےقریب چائے کےہوٹل پرفائرنگ کے واقعے کےدومقدمات صدرتھانےمیں درج کےلیےگئے ۔۔۔ اتواراورپیرکی درمیانی شب واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور چارافراد زخمی ہوئےتھے۔۔۔پولیس حکام کادعوٰ ی ہےکہ فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کو گردن میں گولی مار کر شدید زخمی کیا تھا اسپتال میں دم توڑگیا ۔۔۔مقدمہ جاں بحق ہونے والے شہری عمران کے ہمراہ موجود برادر نسبتی نے درج کروایا۔۔۔صدرپولیس کےمطابق ایک مقدمہ قتل اوراقدام قتل اور دوسرا غیر قانونی اسلحےپردرج کیاگیاہے ۔۔۔قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں،ہلاک ملزم ظاہرعلی کا تعلق مردان سے تھاجبکہ مقتول عمران لانڈھی کارہائشی تھا ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے