
کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے وفد کی صوبائی وزراء سے ملاقات۔حکومت کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔
ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے رہنماوں نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا حکومت نے ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کےلئے ایک گھنٹہ اضافی وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب بڑی گاڑیاں را ت دس سے صبح چھ بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گی، جس سے انہیں آپریشنز میں زیادہ لچک ملے گی۔ تمام بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا ٹریفک کو روکے جانے جیسے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز سے درخواست ہے ان مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔
۔۔