
کراچی میں بھی وکلا نے حیدرآباد کے وکلا کےساتھ اظہار یکجہتی کےلئے احتجاج کیا۔ عدالتی امور کا بائیکاٹ اور ملیر میں نیشل ہائی وے کو بند کردیا۔ مرکزی شاہراہ کی بندش سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کراچی بار کا کہنا ہے آج کا احتجاج ایس ایس پی حیدر آباد کے غیر قانونی ایکشن کے خلاف ہے۔ دوسری جانب ملیرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کےوکلاء نے ملیرکورٹ کےباہراحتجاج کیا۔احتجاج کے معاملے پر وکلاء دوحصوں میں تقسیم ہوگئے۔صدر ملیر بار نے احتجاج کی مخالفت کردی جبکہ احتجاجی کیمپ جنرل سیکٹریٹری کی ہدایت پر لگایا گیا۔ وکلاء نےنیشنل ہائی وے آنے اور جانے والی سڑکوں پر ٹینٹ باندھ کرٹریفک کی آمدورفت کو معطل کردیا۔جنرل سیکرٹری ملیر بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے حیدرآباد میں احتجاج ختم ہونے کے بعد ہی ہم دھرنا ختم کریں گے۔ وکلا کے احتجاج کے سبب قائدآباد سے آنے والی گاڑیوں کو داؤد چورنگی جبکہ ائیرپورٹ سے آنے والے ٹریفک کو فیوچر موڑ کی طرف موڑا جارہا ہے
۔