فروری 5, 2025


کراچی میں پیکا ایکٹ کے خلاف صحافی برادری سراپااحتجاج ہے۔۔۔پی ایف یوجےنےپیکا ایکٹ واپس نہ ہونےپر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینےکابھی اعلان کردیا ۔۔۔پریس کلب پر سیاہ پرچم بھی لہرادیاگیا ۔۔۔

کراچی پریس کلب کےباہرپیکا ایکٹ کیخلاف پی ایف یوجےکی کال پر صحافی برادری نے احتجاج کیا۔۔۔مقررین نےکہاکہ اگرپیکاایکٹ واپس نہیں لیا گیا تو اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا ۔۔۔ ایکٹ واپس نہ ہونےکی صورت میں قومی اسمبلی کے سامنے دھرنابھی دیاجائےگا۔۔۔سینیئر صحافی مظہر عباس کاکہناتھاکہ کالا قانون پہلی باردوہزارسولہ میں لایا گیا۔۔۔میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے نام پر پابندی لگائی جا رہی ہےجوناقابل قبول ہے۔۔۔مظہرعباس نےکہاکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری سمیت یہ تمام حکمران ان ہی صحافیوں کے کیمپوں میں آتے تھے۔۔۔اگر یہ کالا قانون واپس نہیں لیا گیا تو صحافی ایکشن کمیٹی کو پھر تمام غیر قانونی پابندیوں کو توڑنا پڑے گا۔۔۔۔ صحافی رہنماء کاکہناتھاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔۔۔مظاہرین نےپریس کلب پرسیاہ پرچم بھی لہرایا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے