
کراچی کے شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے والی پیپلز بس سروس سستی نہ رہی ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایہ کی مد میں دی جانے والی سبسیڈی میں کمی کرتے ہوئے بس کے کرایہ میں بیس سے ساٹھ فیصد کا اضافہ کردیا ۔۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیپلز پبس سروس میں مزید 100 الیکٹرک بسیں شامل کر رہے ہیں ۔۔

کراچی کی شاہراہوں پر لال رنگ کی 300 بسیں ۔۔ شہر بھر کے پندرہ روٹس پر دوڑ رہی ہیں ۔۔ سندھ حکومت نے یکم فروری سے ان بسوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
پیپلز بس سروس کے حکام کے مطابق ۔۔ بارہ روٹس پر چلنے والی بسوں میں ۔۔ پچپن روپے کے فکس کرائے کو دو حصوں میں بڑھایا گیا ہے ۔۔ پندرہ کلو میٹر تک سفر کرنے والے مسافر اب کم سے کم کرایہ اسی روپے جبکہ پندرہ کلو میٹر سے زائد کا سفر کرنے والے مسافر زیادہ سی زیادہ ایک سو بیس روپے کرایہ ادا کریں گے
یوسف گوٹھ سے ٹاور جانےوالے آر ایٹ ۔۔ شیر شاہ سے چاکیواڑہ تک آر گیارہ جبکہ ہاکس بے سے ٹاور جانے والا آر تیرہ کا روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو اسی روپے کا کرایہ ادا کرنا ہوگا
پیپلز بس سروس کا اڑتیس کلو میٹر طویل روٹ ،، آر نائن کے مسافروں کے لئے کم سے کم کرایہ سو روپے سے بڑھا کر ایک سو بیس روپے ہوگا
خواتین کے لئے مخصوص پنک بسیں اور ای وی بسوں پر بھی یہی کرایہ نامہ کا اطلاق ہوگا
کرائے میں اضافہ کرنے کے حوالے سے پیپلز بس سروس کے حکام کا موقف ہے کہ کرایہ کی مد میں دی کجانے والی سبسیڈی ختم نہیں کی گئی بلکہ اسے کم کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں فلیٹ کا حصہ بننے والی نئی بسوں کو باآسانی چلایا جا سکے
ہم ایک سو اور ای وی بسز خریدنے کے لیے جا رہے ہیں جس کا اناؤنس بھی کر دیا ہے منسٹر صاحب نے۔۔ یہ سبسڈی اس میں کور ہوگی تھوڑی سی ہم نے سبسڈی کم کر کے تھوڑا سا برڈن ہم نے عوام کے اوپر ڈالا ہے ۔۔ تو یہ نئی گاڑیوں کے لیے ہم کچھ پیسہ ریزرو کر رہے ہیں تاکہ نئی گاڑیاں اور آسکیں اور جن روٹس پر گاڑیاں کم ہیں تو ہم ان روٹس کے اوپر مزید گاڑیاں ڈال سکیں
پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے ان کی آمدنی کے حساب سے کرایہ میں اضافہ ہونا چائیے ۔۔ سفری اخراجات میں اضافہ سے ان کی جیب پر بھاری ہے

غریب کے لیے تو یہی تھا کہ چلو ایک اچھی سروس شروع ہوئی ہے مگر اس میں بھی 80 روپے بڑھا دیئے 80 روپے جب اس میں دیں گے تو اور دوسری آتی ہے چوالیس نمبر بس اس میں بندہ بیٹھ کر چلا جائے
غریب ادمی کے لیے تو بالکل کمی ہونی چاہیے اضافہ بالکل نہیں ہونا چاہیے

پیپلز بس سروس حکام کا کہنا ہے بیڑے میں شامل ہونے والی 100 نئی الیکٹرک بسیں نہ صرف پانچ روٹس پر بسوں کی کمی کو دور کریں گی بلکہ تین نئے روٹس پر بھی چلائی جائیں گی