دسمبر 3, 2024


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ستتر سال مکمل ہونے پر کراچی میں ریلی نکالی گئی ۔۔۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاہ دن کو منا کر ہم نے ثابت کردیا ہے کہ جب تک ہندوستان قابض ہے کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے

کراچی آرٹس کونسل سے ریلی پریس کلب پہنچی تو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہم آج کے دن اپنے شہداء کو یاد کرتے ہیں اور ہندوستان کی دہشتگردی کی کارروائیوں میں معصوم پاکستانی شہریوں کو بھی یاد کرتے ہیں ۔۔. ایم کیو ایم کےرہنماء امین الحق نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کے فیصلے کا احترام کرے . ریلی سے شرکا نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں کشمیری کسی صورت بھی ہندوستان کے سامنے نہیں جھکے ۔ کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ اور یہ جنگ کشمیر کی آزادی کی جنگ جاری رہیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے