آئی جی سندھ نے کراچی میں ای چالان سے بچنے کے لئے گاڑی یا موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس اتارنے والوں کے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں تعینات افسران کو حکمنامہ جاری کردیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے بغیر نمبر پلیٹ سڑک پر چلنے والی تمام گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے۔ بغیر نمبرپلیٹ لگی گاڑی ہونے پر موٹر وہیکل آرڈیننس قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ قانون پر سختی سے عمل درآمد کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے ۔کتنی گاڑیاں ضبط کیں، مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کی گئیں،روزانہ رپورٹ دی جائے ۔
