پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں سات سو ترانوے پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز منفی اختتام ہوا۔ ہینڈریڈ انڈیکس سات سو ترانوے پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ، چھیاسٹھ ہزار، پانچ سو ترپن پواٹنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ انڈیکس صفر اعشاریہ سات، چار فیصد کی کمی سے بند ہوا۔ انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران کم ترین سطح ایک لاکھ، چھیاسٹھ ہزار، دوسو تیس پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہینڈریڈ انڈیکس ایک ہزار، ایک سو تین پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ، سڑسٹھ ہزار، تین سو چھیالیس پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
