نومبر 10, 2025


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے گجر نالہ، محمود آباد نالہ اور ،،اورنگی نالہ سمیت تمام تینتالیس بڑے نالے صاف ہیں۔ تمام چودہ انڈرپاسز بھی کلیئر ہیں۔ نالوں اور انڈرپاسز کے پاس ہماری مشینری موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی نے کہا نالے صاف تھے جس کہ وجہ سے انیس اگست کو بارش کے بعد پانی کی نکاسی ممکن ہوئی۔واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ایک سو بیس گاڑیاں سڑکوں پر موجود رہیں گی۔ مرکزی سڑکوں کےساتھ گلیوں کو بھی صاف کریں گے۔ نالے چالیس ملی میٹر پانی کی نکاسی کرسکتے ہیں۔زیادہ بارش کی صورت میں مشکل ہوتی ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھااس وقت سب سے بڑا چیلنج سمندر کا ہائی ٹائڈ ہونا ہے۔ چودھویں کے چاند کے دوران سمندر ہائی ٹائڈ ہوتا ہے،، اور سمندر میں برساتی پانی کے اخراج میں مشکل پیش آتی ہے۔نہر خیام الٹی سمت میں بہہ رہی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ تیزبارش ہو تو فورا جلد بازی میں باہر نہ نکلیں۔ بارش کے بعد پانیکی نکاسی میں دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں۔ میڈیا بھی پینک پھیلانے والی خبروں کو کنٹرول کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے