
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، لاشیں ملنے اور خاتون کے قتل کے واقعات پیش آئے ہیں۔ پولیس نے مختلف واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کراچی کے علاقے نیٹی جیٹی کے قریب سمندر سے ایک شخص کی لاش ملی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سرجانی ٹاؤن کے ایک گھر سے لڑکی کی تین سے چار دن پرانی لاش برآمد ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔کھارادر اور چنیسر گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران نوجوان نے منگیتر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔۔۔