مئی 29, 2025


کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع اردو بازار اپنے اندر ایک تاریخ سموئے ہوئے ہے۔

اردو بازار میں نصابی اور غیر نصابی کتب کے علاوہ ہر قسم کی اسٹیشنری اور طلبہ کی ضرورت کی دیگر اشیاء دستیاب ہیں۔ ا


کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر سفر کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان پہنچیں ، تو بائیں جانب سڑک سے متصل کتابوں کا قدیم اردو بازار واقع ہے۔


ایک دور تھا جب اردو انگریزی ادب ہو، شاعری، سماجی علوم، سائنس، مذاہب یا کوئی اور موضوع پر کتاب درکار ہو،، تو شہر ی اردو بازار کا رخ کرتے تھے۔


اس بازار کی بنیاد 1958 میں اس وقت پڑی جب مشن روڈ پر واقع کتابوں کی چھ دکانوں کو یہاں منتقل کیا گیا۔ ساٹھ کی دھائی میں یہ بازار علم کے پیاسوں کا مرکز بن گیا۔

علی حسن ساجد ، محقق کہتے ہیں کہ
اردو بازار نام کیسے پڑا وہ اس طرح پڑا کہ یہاں پر اردو میں جو کتابیں ہوا کرتی تھی یعنی اسکول کے کورس جو ہے یا کالج کے اردو کے کورس انگلش نہیں اردو کے کورس جو یہاں فروخت ہوتے تھے تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ اردو بازار سے لے لیں اردو بازار سے لے لیں پھر ادبی کتابوں کے لیے یہاں دکانیں کھلنا شروع ہوئی اور اس میں پھر پبلشر میں ہے وہاں دستیاب نہیں تھے تو یہاں اج بھی جو ہے وہ تقریبا کوئی 95 پرسنٹ جو دکانیں ہیں ان میں اردو ہی کی کتابیں دستیاب اردو لٹریچر دستیاب ہے درسی کتب دستیاب ہیں


وقت بدلا، حالات بدلے تو کتب بینی کا پہلے جیسا رجحان نہ رہا۔ طویل عرصے سے یہاں کاروبار کرنے والے عمران کہتے ہیں اب اردو بازار میں پرانی اور نئی نصابی کتابوں کی فروخت زیادہ ہوتی ہے۔

عمران احمد ، دکاندارکہتے ہیں کہ
ایسا ہے کہ کتابیں پڑھنے کا شوق لوگوں کے اندر سے ختم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ کتابیں اب چھپنی بھی بہت کم ہو گئی ہیں اور ان کتابیں مہنگی بھی بہت ہو گئی ہیں تو زیادہ تر لوگ جو ہیں وہ اس طرف نہیں ا رہے لیکن اب بھی وہ لوگ موجود ہیں جن کی وجہ سے یہ اردو بتار ابھی بھی قائم ہے جو اردو بازار سے بک خریدتے ہیں پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں


شہر میں مختلف مقامات پر کتب بازار کھل گئے ہیں، لیکن آج بھی اردو بازار اپنی انفرادیت اور وسعت کے اعتبار سے شہر کا سب سےبڑا کتب بازار ہے۔


کراچی کے ساتھ اردو بازار کا پھیلاو بھی جاری ہے۔ 1958 میں قائم ہونے والے بازار کے اطراف گلیوں میں دکانیں اور نئے بازار قائم ہوگئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے