
کراچی میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی۔ موٹرسائیکل سوار دوملزموں کو گرفتار کر کے ایک کلو آئس نشہ برآمد کرلیا۔
صوبائی وزیر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ غربی سرکل نے ملزموں کو گرفتار کیا۔ ملزموں کا گروہ ڈیفنس اور کلفٹن سمیت شہر کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے۔ ایک گرفتار ملزم کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں آٹھ مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔ صوبائی وزیر کےمطابق کراچی میں بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔