
فاسٹ فوڈ کے شوقین میئر کراچی مرتضی وہاب اکثر و بیشتر شہر کی فوڈ اسٹریٹس میں بغیر کسی پروٹوکول کے کھاتے پیتے نظر آتے ہیں ۔۔ گزشتہ رات بھی وہ ایک فوڈ چین میں لائن میں لگ کر اپنا آڈر بک کرواتے نظر آئے۔ لائن میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرنے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب برگر،باربی کیو ، بریانی اور نہاری کھانے کے شوقین ہیں ۔وہ اکثر و بیشتر برنس روڈ اور بوٹ بیسن سمیت شہر کی مختلف فوڈ استریٹ میں کھاتے پیتے نظر آتے ہیں لیکن اس دوران وہ عام شہریوں کی طرح لائن میں لگ کر اپنا آڈر دیتے ہیں ۔۔ گزشتہ شب بھی مرتضی وہاب ایک فوڈ چین میں برگر خریدنے پہنچے ۔ لائن میں لگے میئر کراچی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔۔ ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ انہیں پروٹوکول کے بغیر شہر میں گھومنا اچھا لگتا ہے۔ وہ اکثر و بیشتر رات گئے اپنی فیملی کے ساتھ مختلف فوڈ اسٹریٹس میں کھانا کھانے جاتے ہیں ۔۔ کبھی لوگ انہیں پہچان کر ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی لائن میں لگ کر اپنا آڈر دینے کا انتظار کر رہے تھے کہ کسی نے ان کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی