نومبر 21, 2024


کراچی ائرپورٹ پر جعلی دستاویز پر کرغزستان جانے کی کوشش کرنے و الے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم گوجرانوالہ کا رہائشی ہے ۔مسافر کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔ملزم کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے کم ہے اور اس نے دوہزار اٹھارہ میں اسکول چھوڑ دیا تھا۔ملزم کے پاس موجود اسٹڈی ویزا اور ورک ویزا دونوں مشکوک پائے گئے۔ملزم نے جعلی ویزہ اور انسٹی ٹیوٹ کا ایڈمشن لیٹر ایجنٹ سے حاصل کئے۔ملزم کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اینڈ اسمگلنگ کراچی منتقل کر دیا گیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے