مئی 9, 2025


وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے سندھ میں رواں سال خناق کے 160 کیسز اور 28 اموات ہوئیں ۔ چکن گونیا کی ٹیسٹنگ مشکل ہے اس کی کٹس مہنگی ہیں۔ شہر میں اسپرے کرنا بلدیات کا کام ہے۔ ان سے بات کر رہے ہیں۔

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکراچی میں 3 روزہ ہیلتھ ایشیاء ایکسپو کا افتتاح کر دیا ۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا ای پی آئی کی کوتاہی ہے کہ ویکسین کی کوریج نہیں ہوئی ۔ سندھ میں رواں سال خناق کے 160 کیسز ہوئے جبکہ اس سے 28 اموات ہوئی ہیں
(میں سمجھتی ہوں یہ کیا ہے اپ ہماری کوتاہی ہے ای پی آئی کہ انہوں نے شاید اپنی کوریج میں بہتری نہیں آئی ہے اور اس پہ میں کام کر رہی ہوں اور اس میں ریفارمز لا رہے ہیں)

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ چکن گونیا کی ٹیسٹنگ مشکل ہے اس کی کٹس مہنگی ہیں۔ اسپرے مہم کے لیے محکمۂ صحت کی کے ایم سی سے بات ہوئ
چکن گونیا جان لیوا نہیں ہوتا ہے اس کے ایکسپنسو ٹیسٹ ہوتے ہیں اس لیے زیادہ تر لوگوں کو ہم ایڈوائز نہیں کرتے کہ آپ چکن گونیا کا ٹیسٹ کرا دیں لوکل گورنمنٹ کی ہے لوکل گورنمنٹ سے میں نے بات بھی کی ہے اور لوگی گورنمنٹ کر رہی ہے اسپرے وہ ابھی کیا ہے کہ ابھی جو موسم تبدیل ہو رہا ہے اس پہ باہر مچھر نہیں ہونگے تو ہم انڈور اسپرے کروانے کے لیے کہہ رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان اور افغانستان میں پولیو ہے کیسز رپورٹ ہوتے رہیں گے ۔ کوشش کر رہے ہیں کہ ہیلتھ ٹورازم منعقد ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے