سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ۔وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے چاہتے ہیں اس بار گندم کی پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا آبادگاروں کی گندم کی کاشت کے لئے ہاری کارڈ کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ گندم کے کاشتکاروں کو بہترین فصل اگانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ آب پاشی ربیع کی فصلوں کےلئے بروقت زرعی پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی نے کہا سندھ سے ہر سال چاول کی بڑی مقدار برآمد ہوتی ہے۔ آبادگار اس سال ایسی فصلیں اگائیں جن کو برآمد کرسکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو محکمہ زراعت کی جانب سے ہاری کارڈ کے اجراء کیلئے مختلف پیکجز پر بریفنگ دی گئی۔