کاروبا ر کے فروغ کی جانب بڑا قدم۔ چھوٹے کاروبار اور صنعت کے لئے بینک لون کی حد میں تین سو فیصد اور درمیانے کاروبار اور صنعت کے لئے بینک لون کی حد میں ڈیڑھ سو فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے فیصلے کے تحت اب چھوٹے کاروبار اور صنعت لگانے کےلئے کسی ایک بینک سے دس کروڑ روپے کا قرض لیا جاسکے گا۔درمیانے کاروبار یا صنعت قائم کرنے کی خاطر کسی ایک بینک سے پچاس کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا جاسکے گا۔ ماہرین کا کہنا تھا سستے بینک قرضوں کی با آسانی دستیابی سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔