نومبر 5, 2024


سانحہ عمرکوٹ میں توہین مذہب کے نام پرڈاکٹرشاہ نواز کا قتل ،، محکمہ داخلہ سندھ کو انکوائری رپورٹ موصول ہوگئی ،، رپورٹ میں ڈاکٹر کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے والے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ان کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش کردی گئی ،


عمرکوٹ میں توہین مذہب کے الزام پر ڈاکٹرشاہ نواز کاقتل ،، حکومت سندھ کو پولیس کی ابتدائی انکوائری رپورٹ موصول ہوگئی

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرشاہنوازہ کو جعلی مقابلے میں مارا گیا

پولیس کو جعلی مقابلے کا حکم دینے والے ذمہداران کا بھی تعین کرلیا گیا

عمرکوٹ پولیس نے 18 گریڈ کے ڈاکٹر شاہنواز کو کراچی سے گرفتار کیا

ڈاکٹر شاہنواز کو گرفتار کرکے میرپورخاص پولیس کے حوالے کیا گیا

انکوائری رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرپورخاص پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز کو قتل کیا، اور مقابلہ کا نام دینے کی کوشش کی

واقعے نے سندھ پولیس کے امیج کو بھی خراب کیا ،

میرپورخاص رینج کی پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز قتل پر جشن بھی منایا،

واقعے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی نے رپورٹ سفارش کی ہے کہ متعلقہ پولیس افسران ڈی آئی جی میرپورخاص ، ایس ایس پی میرپورخاص، ایس ایس پی عمرکوٹ پر مقدمہ درج کیا جائے،

واقعے کی مزید انکوائری سی ٹی ڈی سے بھی کروائی جائے،
معطل ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی، معطل ایس ایس پی اسد چوہدری، اور ایس ایس پی عمرکوٹ کے حوالے سے محکمہ جاتی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے