کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کے بلاول بھٹو زرداری 25 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں آج آس پلیٹ فارم سے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس عوامی مقدمہ میں بلاؤل بھٹو زرداری کا ساتھ دیں کیونکہ اگر آپ آج کھڑے نہیں ہوئے تو آپکو کل کھڑا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت جو مقدمہ لڑ رہی ہے یہ پورے ملک کی آواز ہے اور انشاء اللہ جلد پورے ملک کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوگا کیونکہ یہ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ یہ عوامی ایجنڈا ہے اس لیے عوام کو بھی چاہئیے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کراچی پریس کلب پر وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ آئینی ترمیم اور ارسا قانون میں ترمیم کے خلاف بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے حقوق اور پانی پر مزید ڈاکہ ڈالنے نہیں دیاجائیگا، پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ پاکستان کی جمہوریت اور پاکستان کے عوام کے معاشی حقوق پر کوئی ڈاکہ