کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرایک اور شہری کوقتل کردیاگیا ۔۔۔شہرمیں رواں سال لوٹ مارکےدوران قتل ہونےوالےافراد کی تعداداٹھانوے ہوگئی۔۔۔کورنگی میں پیش آنےوالےواقعے میں مقتول کابیٹا بھی زخمی ہوا۔۔۔
کراچی کےعلاقے کورنگی بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے بینک سے واپس لوٹنے والےباپ بیٹازخمی ہوگئے۔۔۔فائرنگ کانشانہ بننےوالےدونوں افرادکوطبی امدادکےلیےاسپتال منتقل کیاگیا تاہم پچاس سالہ عبدالمالک دوران علاج دم توڑگیا۔۔۔پولیس حکام کےمطابق مقتول اور زخمی بینک سے رقم لے کر فیکٹری پہنچے تھے۔۔۔فائرنگ کے مقام سے نائن ایم ایم کےچار خول ملے ہیں۔۔۔پولیس کےمطابق فیکٹری کے گیٹ تک پہنچتے ہی موٹر سائیکل سوار ڈاکو آگئے۔۔۔جنہوں نے لوٹ مار کی پولیس نے رقم سے متعلق تحقیقات شروع کردیں ۔۔۔ شہرمیں رواں سال دوران لوٹ مارقتل ہونےوالےافراد کی تعداداٹھانوے ہوگئی جبکہ رواں ماہ ملک کےسب سے بڑے شہرمیں ڈکیتی مزاحمت پرآٹھ افراد قتل کیےجاچکےہیں ۔۔۔