نومبر 5, 2024


کراچی میں ایک بار پھر بے امنی کی لہر۔۔۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ،سات زخمی ہوگئے۔۔۔جاں بحق ہونے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل ،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا ،
کراچی میں ایک بار پھر گولیوں کی گھن گرج۔۔۔سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے قریب دلدار عمرانی گوٹھ میں مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر دو گروپ آمنے سامنے آئے۔۔۔علاقہ شدید فائرنگ سے گونج اٹھا


مسلح تصادم کے نتیجے میں زیر تعمیر پلاٹ پر کام کرنے والا نوجوان جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔۔۔پولیس موقع پر پہنچی اور متعدد افراد کو حراست میں لیا، مقتول نوجوان کے والد نے زمین کے مالک اور ٹھیکیدار کو واقعہ کا ذمہ دارقرار دیا
دوسرا افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن طوری بنگش کالونی میں پیش آیا ،مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر بلا کر قتل کردیا گیا ، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا،پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ،ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا
ادھر سہراب گوٹھ نور خان گوٹھ میں بھی مبینہ طور پر گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے