وفاقی وزیر مملکت امیر مقام کا کہنا ہے برسوں افغان مہاجرین کی خدمت کی، لیکن کچھ لوگ اس مہمان نوازی کو بھول گئے۔ سرحد پار سے دہشت گردی پر دل دکھتا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت امور کشم و گلگت بلتستان یر امیر مقام نے کراچی میں سپرہائی وے پر مقیم افغان پناہ گزینوں کے معززین سے ملاقات کی۔
ان کاکہنا تھا 44 سال سے افغان پناہ گزینوں کی خدمت کررہے ہیں،لیکن کچھ عناصر اس مہمان نوازی کو بھول گئے اور دونوں ملکوں میں دشمنی پیدا کررہے ہیں۔
امیر مقام نے کہا ایک پارٹی ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے۔یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک صوبہ کسی دوسرے ملک سے مذاکرات کرے۔
وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا اس جماعت نے نو مئی کے بعد دوبارہ ایسی حرکت کی ہے۔ حکومت سوچ رہی ہے ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے