نومبر 22, 2024


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سیلاب کی صورتحال بہتر ہوگئی۔ اب سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے شروع کیا جائے۔ اگر حال ہی بنائی گئی کوئی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے، تو اس کی انکوائری کرائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے بھر میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا حیدرآباد ڈویژن میں ساڑھے تین ہزار ، سکھر ڈویژن میں تین سو انیس کلومیٹر اور دادو میں ایک سو چوبیس کلو میٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ کچھ سڑکوں پر پلوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور وزیر ورکس کو متاثر ہ سڑکوں کی مرمت کے کاموں کی لاگت پر رپورٹ بناکر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کہا وہ چاہتے ہیں جلد از جلد سڑکوں کی مرمت کر کے آمد رفت کا نظام بہتر کیا جائے۔ جو سڑکیں ماضی قریب میں بنائی تھیں، اگر وہ بھی خراب ہوئی ہیں تو انکوائری کرائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے