سندھ پولیس نے شہید ڈی ایس پی کاونٹرٹرارزم ڈپارٹمنٹ علی رضا کے قاتلوں کی گرفتاری میں معاونت پرپچاس لاکھ روپےانعامی رقم مقررکرنےکی سفارش کردی ۔
کراچی میں رواں سال سات جولائی کوشہرکےضلع وسطی کے علاقے کریم آباد کےقریب فائرنگ سے شہید ہونےوالے کاونٹرٹرارزم ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی علی رضا کےقاتلوں کی گرفتاری میں معاونت کےلیےسندھ پولیس نے انعامی رقم مقررکرنےکی سفارش کردی ۔۔۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سفارش پر آئی جی سندھ نے سندھ حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔۔۔جس میں آئی جی سندھ کی جانب سے ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کی گرفتاری میں معاونت پر ہیڈپچاس لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی گئی ہے