سٹی کورٹ کراچی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی خراب سروس کے خلاف درخواست۔ عدالت نے تمام سیلولر کمپنیوں کو مشترکہ سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کراچی بار کے صدر ، جنرل سیکریٹری اور دیگر پیش ہوئے۔صدر کراچی بار نے کہا پورے سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک سروس نا ہونے کے برابر ہے۔انٹرنیٹ سروس بھی بری طرح متاثر ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی ناقص سروس کی وجہ سے سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔وکیل اپنے سائل اور سائل اپنے وکیل سے رابطہ تک نہیں کرسکتا۔ عدالت نے سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے تمام سیلولر کمپنیوں کو مشترکہ سروے کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔