میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے شہر میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے حب ڈیم سے مزید ایک نہر بنارہے ہیں۔ لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے کی راہ میں ایم کیوایم رکاوٹ بن گئی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ ٹی پی تھری ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری سے دوسو اسی جبکہ پلانٹ ون سے سو ملین گیلن یومیہ پانی ٹریٹ کیا جارہا ہے ۔ مرتضی وہاب نے کہا کراچی کو حب سے چھ سو پچپن ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ حب کینال سے کراچی کو پانی کی فراہمی بڑھانے کے لئے تیرہ ارب روپے کی لاگت سے نئی کینال بنارہے ہیں۔پانی کی لائنوں میں رساو اور چوری سے چالیس فیصد پانی ضائع ہو رہا ہے۔ ہم نے چھوٹے بڑے ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائی کی ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے کے لئے رضامند ہوگئے تھے،لیکن ایم کیوایم کے رہنما نہیں مانے۔ خود ہیلی کاپٹر پر آتے جاتے ہیں۔ یہ مسئلہ سب کا ہے۔